ایمل ولی خان کی بانی پی ٹی آئی کے خلاف درخواست غیر موثر قرار

ایمل ولی خان کی بانی پی ٹی آئی کے خلاف درخواست غیر موثر قرار

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نےعوامی نیشنل پارٹی کےسربراہ ایمل ولی خان کی بانی پی ٹی آئی  عمران خان کے خلاف درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی۔

 
پشاور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے سربراہ اے این پی ایمل ولی خان کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف تھا کہ 2023 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بانی پی ٹی آئی نے7حلقوں سے الیکشن لڑا لیکن کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی گئی۔

ایمل والی خان کےوکلا نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی نے کاغذات نامزدگی میں توشہ خانہ تحائف کا ذکر بھی نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی کو مذکورہ حلقوں سے نااہل قرار دیا جائے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسمبلی رہی نہ بانی پی ٹی آئی اب ممبر رہے اس لئے درخواست اب قابل سماعت نہیں۔

بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے ایمل ولی خان کی درخواست غیر مؤثر قرار دے کر کیس نمٹا دیا۔ 

مصنف کے بارے میں