این اے 43، 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا اعلان

11:12 AM, 14 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور:  الیکشن کمیشن نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمشین کے مطابق  این اے 43 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر امن و امان کی صورتحال کے باعث پولنگ نہیں ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے ان 6پولنگ اسٹیشنز پر 17 فروری کو دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشنز  جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے  قومی اسمبلی کے 10 مزید حلقوں این اے 82، این اے 93، این اے 94، این اے 98، این اے 112، این اے 119، این اے 124، این اے 125، این اے 126، این اے 129 اور این اے 141 کے نتائج جاری کردیے گئے

مزیدخبریں