پی بی 21 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

10:58 AM, 14 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

حب: بلوچستان کے ضلع حب میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 21 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے تنازع پر فائرنگ ہو گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حب میں سوک سینٹر کے باہرفائرنگ سے جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد2 جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد8 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ہے جاں بحق افراد اور زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، زخمیوں کو سول اسپتال میں طبی امداد دی جاری ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور نیشنل پارٹی کی جانب سے دوبارہ گنتی کی مشترکہ درخواست کے جواب میں حلقہ بی پی 21 کے انتخابی نتائج کو روک کر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو لازمی قرار دیا تھا۔

 پی بی 21 سے ابتدائی نتائج میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی اے پی) کے امیدوار محمد صالح بھوتانی 30 ہزار 910 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے۔

مزیدخبریں