واٹر کارپوریشن میں ملازمین کی ترقیوں کا عمل شروع

10:46 AM, 14 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: کراچی واٹر کارپوریشن میں ملازمین کی ترقیوں کا عمل شروع کر دیا گیا۔

افسران کی گریڈ 19 اور 20 میں پروموشن کے لئے سی ای او سید صلاح الدین کی زیر صدارت قائم ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی ون کا پہلا اجلاس آج ہو گا۔

واٹر بورڈ ذرائع کے مطابق اس میں گریڈ 16 سے 18تک ترقیاں کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تما م ڈپارٹمنٹس کی سینارٹی لسٹیں پہلے ہی فائنل ہو چکی ہیں،  افسران کی ترقیاں خالی آسامیوں پر کی جائیں گی جو متعدد افسران کی ریٹائرمنٹ پر خالی ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  افسران کی ترقیوں کے بعد گریڈ ون سے پندرہ تک کے ملازمین کی ڈی پی سی ٹو کا اجلاس ہو گا۔

واضح رہے منتظر افسران کو سی ای اونے الیکشن کے فوری بعد ترقیوں کی یقین دہانی کرائی تھی۔

مزیدخبریں