کراچی:اسٹیٹ بینک نے قواعد و ضوابط اور ہدایات کی سنگین خلاف ورزیوں پر3ایکسچینج کمپنیوں کے اجازت نامے معطل کر دیے۔
،اسٹیٹ بینک کے مطابق مندرجہ ذیل ایکسچینج کمپنیوں کے اجازت نامے تاحکم ثانی معطل کردیے ہیں جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا.
#SBP has cancelled the authorization of M/s. PBS Exchange Company on account of contraventions of relevant laws and regulations. The exchange company can no longer undertake any kind of foreign exchange related business activity.https://t.co/7WVctjv31H pic.twitter.com/B7jzYhmA48
— SBP (@StateBank_Pak) February 12, 2024
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق میسرز اے اے ایکسچینج کمپنی (پرائیوٹ) لمیٹڈ، میسرز گلیکسی ایکسچینج کمپنی (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور میسرز الحمید انٹرنیشنل منی ایکسچینج (پرائیوٹ) لمیٹڈمذکورہ بالا تمام ایکسچینج کمپنیاں، ن کے ہیڈ آفسز اور تمام آؤٹ لیٹس پابندی کے عرصے کے دوران کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔