دنیا کے سب سے بڑے مسلمان ملک میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

08:41 AM, 14 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

جکارتہ:دنیا کے سب سے بڑے مسلمان ملک اور تیسری بڑی جمہوریت والے ملک انڈونیشیا میں صدارتی، پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔



غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے تقریباً 17 ہزار جزائر میں ووٹنگ کا عمل ایک ہی دن میں مکمل ہوگا،200 ملین سے زیادہ ووٹرز   8 لاکھ سے زیادہ پولنگ سٹیشنوں کا رخ کر رہے ہیں تاکہ نئے قومی ایوان نمائندگان اور مختلف مقامی قانون سازوں کا انتخاب کریں۔

ملک میں صدارتی نظام ہونے کی وجہ سے سب کی نظریں تین صدارتی امیدواروں اور انکے تین نائب صدارتی امیدواروں پر ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق رجسٹرڈ ووٹروں کی اکثریت نوجوانوں کی ہے جن میں تقریباً 55 فیصد کی عمریں 17 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔

انڈونیشیا17,000 جزائر اور تقریباً 1,300 نسلی گروہوں کے 270 ملین سے زیادہ افراد پر مشتمل وسیع جزیرہ نما جنوب مشرقی ایشیا میں جمہوریت کا گڑھ ہے، جو آمرانہ حکومتوں، پولیس ریاستوں اور نوزائیدہ جمہوریتوں کا متنوع اور معاشی طور پر متحرک خطہ ہے۔

مزیدخبریں