لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر گزشتہ روز ہونے والے جنوبی پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں جنوبی پنجاب کے سابق ایم پی ایز کو ہی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پارٹی بیانئے کا ساتھ دینے والے ایم پی ایز ہی آئندہ انتخابات میں امیدوار ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں جنوبی پنجاب سے 2018 کے عام انتخابات میں ناکام رہ جانے والے امیدواروں کے ناموں پر نظرثانی کرنے کا بھی فیصلہ گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں عمران خان کی ہدایت پر ہارنے والے حلقوں سے اچھے امیدواروں کیلئے سروے پر کام جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی کے پارلیمانی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
11:54 PM, 14 Feb, 2023