ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی کی انگلی فریکچر ہو گئی، ایونٹ سے باہر ہونے کا امکان

ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی کی انگلی فریکچر ہو گئی، ایونٹ سے باہر ہونے کا امکان

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم ملتان سلطانز کے فاسٹ بالر شاہنواز دھانی کی انگلی فریکچر ہو گئی جس کے باعث ان کے ایونٹ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ لاہور قلندرز کے سکندر رضا کی شاٹ لگنے سے شاہنواز دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی فریکچر ہو گئی ہے۔ 
ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہنواز دھاندلی انگلی میں فریکچر میں باعث فی الحال ایونٹ نہیں کھیل سکیں گے اور ان کے متبادل کھلاڑی کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور ممکنہ طور پر ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھویٹ کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک سکور سے شکست دیدی تھی۔

مصنف کے بارے میں