عمران طاہر پی ایس ایل میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے

04:45 PM, 14 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے اور جنوبی افریقہ کے کرکٹر عمران طاہر بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا رنگارنگ تقریب سے آغاز ہوا اور ابتدائی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دی۔ 
لیگ میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب جنوبی افریقہ کے کرکٹر عمران طاہر بھی کراچی پہنچ گئے ہیں، وہ وہ کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 8 کے آج دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ ہو گا اور یہ میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔ 

مزیدخبریں