کراچی : پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی زیر کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ سنٹرل جیل کراچی کے مرکزی دروازے پر پی ٹی ایم کے کارکنوں نے علی وزیر کا استقبال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے شریک بانی علی وزیر کی ضمانت منظور ہونے کے بعد رہائی کا پروانہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ علی وزیر کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا۔
قبل ازیں علی وزیر کی رہائی کا پروانہ موصول ہوگئے ہیں، کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد رہائی پانے والے کی شناخت ہوگی ۔