لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی فل بنچ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور لا افسروں کی برطرفی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ دے دیا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور97 لا افسروں کی برطرفیاں درست قرار دے دی گئیں۔
نیو نیوز کے مطابق بنچ کے 4 ججز کے فیصلے سے جسٹس عاصم حفیظ نے اختلاف کیا ۔ فیصلے میں نگران حکومت کے 19 لا افسروں کی تقرریاں بھی غیر قانونی قرار دے دی گئیں۔