لاہور : گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبے میں90 روز کے اندر انتخابات کرانے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کی انتظامی اور لااینڈ آرڈر کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اجلاس عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں انتخابات کی تاریخ طے کرنے کے حوالے سے ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیصلہ کی تشریح کیلئے دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ الیکشن کمیشن گورنر کی مشاورت سے 90 دن کے اندر پنجاب اسمبلی کےانتخابات کرائے اور فوری الیکشن کا شیڈول جاری کرے ۔