اسلام آباد: : سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے انکشاف کیا ہے کہ کینیا کے صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کا فون اٹینڈ کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ ایک ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک فون پر بات کی درخواست قبول نہیں کی گئی ۔
نیو نیوز کے پروگرام "صحافی" کے میزبان اور سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا کہ وزارت خارجہ نے ارشد شریف کیس میں سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ کینیا کے صدر کو 15 جنوری کو درخواست بھیجی گئی ہے کہ وزیر اعظم آپ سے فون پر بات کرنا چاہتے ہیں۔
ارشد شریف کیس ،کینیاکے صدر ،شہباز شریف کا فون کیوں نہیں اٹینڈ کرتے؟دیکھیئے پروگرام ’’صحافی ‘‘ سینئر صحافی مطیع اللہ جان کیساتھ @Matiullahjan919 #NeoNews #NeoPrograms pic.twitter.com/8JyN3UozN3
— Neo News (@NeoNewsUR) February 13, 2023
مطیع اللہ جان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک کینیا کے صدر وزیر اعظم شہباز شریف سے بات چیت کرنے پر تیار نہیں ہوئے ۔