لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کے داماد اور پی ٹی آئی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں میرے کہنے پر فیصلے نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق فیصلےہوتے ہیں۔
انہوں نے مریم نواز کے بیان کہ " پی ٹی آئی لاہور ہائیکورٹ میں جج کے داماد ہونے کا فائدہ اٹھا رہی ہے" پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ مریم نواز شریف ججوں کو فون کر کے من پسند فیصلے کروانے اور ان میں بریف کیس تقسم کرنے کی بنیاد آپ کے بزرگوں نے رکھی تھی۔
محترمہ @MaryamNSharif صاحبہ ججوں کو فون کر کے من پسند فیصلے کروانے اور ان میں بریف کیس تقسم کرنے کی بنیاد آپ کے بزرگوں نے رکھی تھی۔
— Ali Afzal Sahi (@sahialiafzal) February 13, 2023
عدالتیں آئین اور قانون کے مطابق کام کریں تو آپ کو تکلیف ہوتی ہے.
آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ سارے داماد آل شریف کے دامادوں کی طرح سسرال کی pic.twitter.com/FUjg1f2jWT
علی افضل ساہی نے کہا کہ عدالتیں آئین اور قانون کے مطابق کام کریں تو آپ کو تکلیف ہوتی ہے۔ آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ سارے داماد آل شریف کے دامادوں کی طرح سسرال کی بیساکھیوں پر نہیں جیتے ۔ کچھ لوگ اللہ کی ذات سے مانگتے ہیں اور اسی پر توکل کر کے جیتے ہیں.