لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم کے رکن صابر محمود ہاشمی کی گرفتاری شدید مذمت کی ہے ۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ صابر محمود ہاشمی کا دن دہاڑے اغوا حکومت کی بدحواسی کی گواہی دیتا ہے۔ کیا عمران خان کوئی مقدس گائے ہے کہ جس کی لوٹ مار اور ناکامیوں پر تنقید نہیں کی جاسکتی؟
صابر محمود ہاشمی کا دن دہاڑے اغوا حکومت کی بدحواسی کی گواہی دیتا ہے۔ کیا عمران خان کوئی مقدس گائے ہے کہ جسکی لوٹ مار اور ناکامیوں پر تنقید نہیں کی جاسکتی؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 14, 2022
پوری پارٹی اس وقت @SabirMehmood26 کے ساتھ کھڑی ہے۔ FIA کو بھی چاہیے کہ اس ختم ہوتی حکومت کا آلہِ کار بننے سے گریز کریں۔
مریم نواز نے کہا کہ پوری پارٹی اس وقت صابر محمود ہاشمی کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایف آئی اے کو بھی چاہیے کہ اس ختم ہوتی حکومت کا آلہِ کار بننے سے گریز کرے۔