کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے وفاقی حکومت جاتی ہے تو سندھ میں بھی اسمبلیاں توڑ دیں گے اور نئے انتخابات میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہیں اور نئے انتخابات اگر ہوتے ہیں تو ہم رکاوٹ نہیں بنیں گے۔
ناصر حسین کا کہنا تھا کہ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے اور تحریک انصاف کی حکومت وفاق سے چلی جاتی ہے تو پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت چھوڑنے کے لیے تیار ہے تاکہ نئے انتخابات ہوسکیں۔