لاہور:حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کب آئے گی اس کے نتائج کیا ہو سکتے ہیں ؟حکومت تحریک عدم اعتماد کو کیسے ناکام کروا سکتی ہے ؟یہ ایسے بہت سے سوالات ہیں جن کے جواب ہر کوئی تلاش کر رہا ہے ۔
حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا کیا مستقبل ہے ،اس بارے میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی ،تجزیہ کار حامد میر کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کب تک آئے گی اس کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا اور اس بارے میں کسی وقت کا تعین کرنا فی الوقت ممکن نہیں ہے ۔
حکومت تحریک عدم اعتماد کو کیسے ناکام کروا سکتی ہے؟@NasrullahMalik1 @HamidMirPAK #NeoNewsHD #NeoVideos #NeoPrograms pic.twitter.com/KUnasks0FR
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) February 13, 2022
سینئر صحافی حامد میر نے نیو نیوز کے پروگرام لائیو ود نصر اللہ ملک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے وقت کا تعین نہ کرنے کی بہت سی اندرونی ،داخلی اور خارجی وجوہات ہیں ،لیکن پھر بھی حامدمیر نے کہا اس وقت سیاسی طاقت کا مظاہرہ جاری ہے اور اس کھیل میں کچھ اہم کھلاڑی بھی ہیں جو عدم اعتماد کیلئے بڑی مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں کیونکہ اس وقت تحریک انصاف کے باغی اراکین بھی کھیل کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا دوسری طرف حکومت کے پاس کچھ ایسے ذرائع اور وسائل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ انہیں بھی ناکام بنا سکتی ہے ،حامد میر نے کہا مثال کے طور پر تحریک عدم اعتماد والے دن ہی 10 سے 12 اراکین چاہے وہ باغی اراکین ہوں یا اپوزیشن کے ان کو ہی آگے پیچھے کروا دیا جائے تو تحریک عدم اعتماد سے پھر کوئی فرق نہیں پڑنا ۔