وزیر اعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ،آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت 

09:01 PM, 14 Feb, 2022



اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی سمیت معید یوسف نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس میں جہاں ملکی سلامتی کے امور پر معید یوسف نے بریفنگ دی وہیں خطے کی بدلتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

واضح رہے اسی ماہ وزیر اعظم پاکستان کا ایک تاریخی دورہ روس بھی شیڈول ہے ،ممکنہ طور پر یہ دورہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہونے والا ہے ۔

مبصرین کا کہنا ہے پاکستان کا دورہ روس موجودہ صورتحال میں انتہائی اہمیت اختیار کرتا جا رہا ہے جب روس اور یوکرین تنازعہ پر امریکہ روس کیخلاف کھڑا ہے ۔

مزیدخبریں