کیف:روس یوکرین جنگ کے ممکنہ خدشات کو سامنے رکھتے ہوئے کیف میں موجود پاکستانی سفیر نے ٹوئٹر پر اہم پیغام جاری کر دیا ۔
کیف میں موجود پاکستانی سفیر نے یوکرین میں پاکستانی طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام طلبا جو تعلیم کی غرض سے یوکرین میں موجود ہیں وہ اپنی اپنی یونیورسٹیز میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں ۔
Message of HE Dr. Noel I. Khokhar Ambassador of Pakistan to Ukraine for Pakistanis living in Ukraine regarding the current situation.#Pakistan#Ukraine pic.twitter.com/3s5x6bZ2ZU
— Pakistan Embassy Ukraine (@PakinUkraine) February 12, 2022
پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اگر کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہو تا ہے تو ہم آپ کو وقت سے قبل ہی آگاہ کر دینگے ۔
انہوں نے کہا کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہم نے بندوبست کر رکھا ہے اس لیے یوکرین میں موجود پاکستانی طلبا کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ،تما م طلبا اپنی تعلیم پر توجہ دیں ۔