سینیٹ میں انسانی اعضاءاور ٹشوز کی منتقلی کا ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور

07:00 PM, 14 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سینیٹ نے انسانی اعضا اور ٹشوز کی منتقلی کا ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے جس کے تحت نادرا شناختی کارڈ جاری کرتے وقت شہری کی مرضی سے کارڈ پر ’آرگن ڈونر‘ لکھا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سینیٹر سیمی زیدی نے قائمہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انسانی اعضاءاور ٹشوز کی منتقلی کا ترمیمی بل 2021ءپیش کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان سمیت پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے بھی اس بل کی حمایت کی اور کسی بھی ارکان نے اس کی مخالفت نہیں کی جس پر چیئرمین سینیٹ نے بل کی متفقہ طور پر منظوری دی۔
ذرائع کے مطابق انسانی اعضاءاور ٹشوز کی منتقلی کے ترمیم بل کے تحت اب نادرا شناختی کارڈ جاری کرتے وقت ڈونر کی رضا مندی سے اس پر سرخ رنگ میں ’آرگن ڈونر‘ لکھا جائے گا۔ 

مزیدخبریں