مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان سے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرا دی

05:37 PM, 14 Feb, 2022

کوئٹہ :پاکستان مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان سے پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ گرادی ،سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جاوید حسین نے مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ اسلام آباد میں شمولیت اختیار کر لی ،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے جاوید حسین کو پارٹی شمولیت پر ہار پہنایا۔

شمولیتی پروگرام  میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جاوید حسین نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بہتر فیصلہ کیا ہے ،مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے  آئندہ انتخابات میں ایل اے فور سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔

انہوں نے کہا گلگت بلتستان ہی نہیں پاکستان اور آزادکشمیر میں بھی عوام نے تینوں جماعتوں کو آزما لیا ہے ،عوام پر حقیقت عیاں ہوچکی کہ صرف نوازشریف کی قیادت مسائل کو حل اور ملک کو ترقی دیتی ہے۔ٹیلی فون کے سہارے بننے والی حکومتیں ٹیلی فون کے سہارے چل رہی ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ  جاوید حسین، محمد اسماعیل اور اکبر خان کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔گلگت بلتستان مسلم لیگ ن کیلئے یہ سیکرٹریٹ ان کا گھر ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں نئے شیروں کی شمولیت جاری ہے۔ جس طرح وفاق میں دراڑیںپر چکی ہیںایسے ہی  گلگت بلتستان میں بھی ہے۔

مزیدخبریں