شاہ محمودقریشی کی متحدہ عرب امارات جانے کی تیاریاں 

04:31 PM, 14 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:خطے کے بدلتے حالات کو سامنے رکھتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اہم ترین دورے پر متحدہ عرب امارات جا رہے ہیں ،شاہ محمود قریشی دو روزہ دورہ پر بدھ کے روز متحدہ عرب امارات روانہ ہونگے ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اپنے دورہ کے دوران متحدہ عرب امارات پر ہونے والے حملوں کیخلاف نہ صرف اظہار یکجہتی کرینگے بلکہ دوبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین کا بھی دورہ کرینگے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمندر پار پاکستانیوں سے اہم ملاقات اور ان کے مسائل بھی سنیں گے ، وزیرخارجہ کی متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ سے ملاقات بھی طے شدہ ہے۔

مزیدخبریں