کسی بھی عمر میں ہوں آپکو اچھے ساتھی کی ضرورت رہتی ہے، ثمینہ احمد

02:45 PM, 14 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: منظر صہبائی نے کہا کہ شادی کا پیغام دینے میں کوئی مشکل بات نہیں تھی ہم نے اکٹھے کام کیا ہے اور  یہ کوئی پاکستانی ڈرامے کی طرح کا پرپوزل نہیں تھا

جی سرکار شو میں ڈرامہ انڈسٹری کا خوبصورت جوڑا ثمینہ احمد اور منظر صہبائی  مہمان بنے۔ بڑی عمر میں شادی کر کے انہوں نے معاشرے کو جو مثبت پیغام دیا ہےاس پر بات کرتے ہوئے منظر صہبائی کا کہنا تھا کے ہماری پہلی ملاقات سیٹ پر ہی ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے ثمینہ احمد کا نام سن رکھا تھا اور مجھے بھی انہوں نے صرف سکرین پہ دیکھا تھا۔ زندگی کا تمام جادو انجانے میں ہوتا ہے اور انکے خیال میں یہ ایک خوبصور ت حادثہ ہے۔ 

شادی کا پیغام دینے کے بارے میں انکا کہنا تھا کے اس میں کوئی مشکل بات نہیں تھی ہم نے اکٹھے کام کیا ہے اور یہ کوئی پاکستانی ڈرامے کی طرح کا پرپوزل نہیں تھا۔ جس پر ہنستے ہوئے ثمینہ احمد نے کہا کہ اشارہ دینا کافی تھا جو کے میں سمجھ گئی تھی۔

پروگرام کے دوران میزبان نعمان اعجاز نے کہا کہ ایسی عمر جس میں عادات و اطوار پختہ ہو چکے ہوتے ہیں تو ایسا فیصلہ کرتے ہوئے بہت کچھ سوچنا پڑتا ہے ۔ اس سوال کے جواب میں منظر صہبائی کا کہنا تھا کہ اگر آپ سوچ میں پڑ گئے تو وہ لمحہ گزر جائے گا۔ جیسے اس شو پر آتے ہوئے ثمینہ احمد کہہ رہی تھیں کے بھاگ دوڑ میں کام نہیں کرنے چاہیے جہاز نکلتا ہے تو نکل جائے اور میں نے انہیں کہا کے شکر ہے آپ نے مجھے نہیں نکلنے دیا۔ 

عمر کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے ثمینہ احمد کا کہنا تھا کے آپ کسی بھی عمر میں ہوں آپکو اچھے ساتھی کی ضرورت رہتی ہے۔

 محبت کے اظہار کے بارے میں منظر صہبانی کا کہنا تھا کے یہ شادی سے الگ معاملہ ہے بہت سے لوگ ساٹھ سال بھی ساتھ رہنے کے بعد ایک دوسرے سے محبت نہیں کر پاتے۔ 

مزیدخبریں