گھبرائے وہ ہیں جنہیں آج چوہدری شجاعت کی صحت کا خیال آیا، وزیراعظم کا مونس الہیٰ کو جواب

02:16 PM, 14 Feb, 2022

اسلام آباد: ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ سے متعلق بین الاقوامی سمپوزیم میں وزیراعظم نے کہا کہ  پی ٹی آئی والے گھبرائے ہوئے نہیں، ان کی سخت تربیت کی ہے، گھبرائے ہوئے وہ ہیں جنہیں20 سال بعد چوہدری شجاعت کی صحت کا خیال آ گیا ہے۔ چودھری صاحب کے پاس جو سیاسی مہارت ہے وہ شاید ہی کسی کے پاس ہو۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن سندھ کے بھائیوں کو ورغلا نے کی کوشش کرتا ہے اور کالا باغ ڈیم بہت اچھی سائٹ پر ہے جبکہ کالاباغ ڈیم پر سندھ حکومت کو قائل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مونس الہیٰ کی فیملی پر ہمارا اعتبار ہے اور ہم نے ماضی میں بدقسمتی سے زیادہ ڈیمز نہیں بنائیں۔

عمران خان نے کہا کہ جب تیل مہنگا ہوتا ہےتو بجلی پر بھی اثر ہوتا ہے اور طویل المدتی منصوبوں کی قلت کے باعث آ ج مسائل کا سامنا ہے جبکہ ہم نے الیکشن کا سوچنے کے بجائے آگے چلنے کا سوچاہے، ہماری آباد ی بڑھ رہی ہے اور وسائل کم ہورہےہیں۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلوچستان اور پنجاب میں ذرخیز زمینیں ہیں مگر پانی کی کمی کا سامناہے جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ہمیں ڈیمز کی ضرورت ہے اور ڈیمز سے پانی کا مسئلہ کم ہوتا ہے اور زمینوں کے لیے پانی تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔

مزیدخبریں