عامر لیاقت کی دانیہ سے چوتھی شادی ہے، کم عمر لڑکیوں کی تلاش میں رہتے ہیں، ہانیہ کا الزام

12:58 PM, 14 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: عامر لیاقت کی تیسری بیوی کا دعوی کرنے والی ہانیہ خان نے ایک اور الزام لگایا ہے کہ یہ ان کی چوتھی شادی ہے۔ 

ہانیہ خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور دوران گفتگو دعویٰ کیا کہ یہ عامر لیاقت کی چوتھی شادی ہے اور وہ ہمیشہ سے ہی کم عمر اور ایسی نوجوان لڑکیوں کی تلاش میں رہے ہیں جن کا تعلق متوسط گھرانے سے ہو۔

ہانیہ نے الزام عائد کیا کہ عامر لیاقت لڑکیوں کو خواب دکھا کر ان کا کیرئیر بنانے کے وعدے کر کے ان سے شادیاں کرتے ہیں۔ طوبیٰ انور کو پہلے کوئی نہیں جانتا تھا اور عامر لیاقت کی وجہ سے ان کی شہرت میں اضافہ ہوا۔

ہانیہ خان نے شو کے دوران اعتراف کیا کہ انہیں معلوم تھا کہ عامر لیاقت کا رویہ دوسری خواتین سے اچھا نہیں ہے پھر بھی میں نے ان سے شادی کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں ہانیہ خان پہلی مرتبہ منظرِ عام پر آئی تھیں اور عامر لیاقت نے ان سے تیسری شادی کر رکھی ہے اور وہ طوبیٰ کو طلاق دے چکے ہیں جس پر عامر لیاقت نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا کہتے ہوئے تمام الزامات مسترد کر دیے تھے۔

مزیدخبریں