راکھی ساونت کا شوہر سے علیحدگی کا اعلان

11:59 AM, 14 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی وڈ کی مقبول اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر رتیش سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ کچھ روز سے راکھی اور رتیش کے حوالے سے خبریں سرگرم تھیں کہ دونوں کا ازدواجی تعلق مسائل کا شکار ہے اور وہ اب ساتھ نہیں تاہم اب راکھی نے خود ہی ان خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔

 

راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک تحریری پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ میں نے اور رتیش نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

راکھی نے کہا بگ باس 15 کے اختتام کے بعد کافی چیزیں ہوئیں اور میں کافی باتوں سے لاعلم بھی تھی جو میرے اختیار میں نہیں تھیں اور ہم نے اپنے اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کی لیکن مجھے لگتا ہے یہی بہتر ہے کہ ہم دونوں آگے بڑھیں اور دوستانہ طور پر الگ الگ اپنی زندگی بسر کریں۔

اداکارہ نے لکھا کہ اس وقت میں کافی اداس ہوں اور میرا دل ٹوٹا ہوا ہے کہ یہ ویلنٹائن ڈے سے پہلے ہونا تھا لیکن مجبوراً ہمیں فیصلہ کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں امید کرتی ہوں رتیش اپنی زندگی بہتر طریقے سے گزاریں گے جبکہ اس کے بعد مجھے اپنے کام اور اپنی زندگی پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی اور خود کو خوش اور صحت مند رکھنا ہوگا۔

خیال رہے کہ اداکارہ راکھی ساونت نے پہلی مرتبہ اپنے شوہر کو بگ باس 15 میں متعارف کروایا تھا جہاں وہ رتیش کے ہمراہ وائلڈ کارڈ کے طور پر بگ باس کے گھر میں داخل ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں