سولہویں ڈیزرٹ ریلی صاحبزادہ محمد سلطان نے جیت لی

11:38 PM, 14 Feb, 2021

کراچی،سولہویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی 2021  صاحبزادہ محمد علی سلطان نےجیت لی۔

چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے 4 روزہ رنگا رنگ میلے کے آخری روز فائنل راؤنڈ کیلئے ڈرائیورز کے درمیان تیز رفتاری کی جنگ ہوئی۔

ایونٹ کے سب سے بڑے مقابلے پری پیئرڈ کیٹیگری میں صاحبزادہ سلطان نے دیگر ڈرائیورز کو پیچھے چھوڑ دیا، اُنہوں نے 385 کلو میٹر طویل ٹریک کو 3 گھنٹے 18 منٹ اور 30 سیکنڈز میں طے کیا۔

دفاعی چیمپیئن میر نادر مگسی کا دوسرا نمبر رہا، اُنہوں نے فاصلہ 3 گھنٹے 22 منٹ اور 40 سیکنڈز میں طے کیا جبکہ جعفر عمران مگسی کی تیسری پوزیشن رہی۔

اسٹاک کیٹیگری میں چار ایونٹ ہوئے جس میں اے میں آصف امام، بی میں صاحبزادہ فخر، سی میں حسن جمیل اور ڈی میں میاں شکیل نے کامیابی حاصل کی۔

خواتین کیٹیگری میں سلمیٰ مروت کامیاب رہیں، اُن کا 165 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کا وقت ایک گھنٹہ 50 منٹ اور5 سیکنڈز رہا، تُشنا پٹیل نے ایک گھنٹے 24 منٹ اور 20 سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کیا اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ڈرٹ بائیکس کے مقابلے میں معین خان پہلے نمبر پر رہے جبکہ ریلی کے اختتام پر کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے انعامات تقسیم کیے۔

مزیدخبریں