راولپنڈی: پاکستان نے سرکاری ملازمین پر تشدد کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر شدید تنقید کی ہے۔سوشل میڈیا پر شہریوں شیخ رشید کے بیان کو بے حسی قرار دے دیا۔
راولپنڈی میں پارک کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے ملازمین کی 25 فیصد تنخواہ بڑھائی ہے۔تھوڑی بہت آنسو گیس بھی استعمال کی ہے۔ یہ استعمال کرنا بھی ضروری تھا۔
آنسو گیس کے شیل کافی عرصے سے پڑے تھے ان کو ٹیسٹ کرلیا۔ اب بھی ہمارے پاس بڑی تعداد میں شیل پڑے ہیں۔اور محفوظ ہیں۔