لاہور: گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں خفیہ ہویااوپن بیلٹ نتائج نمائندگی کےمطابق آئیں گے۔کبھی ہارس ٹریڈنگ پریقین نہیں کیا
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کواداروں کوسیاست میں نہیں گھسیٹناچاہیے۔ ہارس ٹریڈنگ کرناہوتی تو 4 امیدواروں کوٹکٹ نہ دیتے۔ اپوزیشن کومسائل کےحل پربات کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب سے تحریک انصاف کو جنرل نشست پر چار اور ن لیگ کو تین سیٹیں ملیں گی۔ ٹیکنوکریٹ پر بھی دونوں جماعتوں کو ایک ایک سیٹ ملے گی۔