لاہور : ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ کےلیے7 امیدواروں کو نامزدکیا ہے۔
مریم اورنگزیب کے مطابق پارلیمانی بورڈ نے عرفان صدیقی، زاہد حامد، انجینئر بلیغ الرحمان کے ناموں کی منظوری دے دی ہے، ان کے علاوہ سائرہ افضل تارڑ اور سیف الملوک کھوکھر کے ناموں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نےکہا ہےکہ ان ارکان کو صوبہ پنجاب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔