سینیٹ الیکشن ، وزیراعظم کے قریبی دوست کو بھی ٹکٹ جاری

سینیٹ الیکشن ، وزیراعظم کے قریبی دوست کو بھی ٹکٹ جاری
سورس: File photo

اسلام آباد،سینیٹ انتخابات کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی دوست محمد محسود کو بھی ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

تحریک انصاف نے وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی دوست محمد محسود کو بھی ٹکٹ جاری کیا ہے، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان نے دوست محمد محسود کے ہمراہ قبائلی علاقوں کے دورے کیے تھے اور تحریک انصاف کو آرگنائز کرنے میں کافی کوشش کی تھی ۔ 

دوست محمد محسود نے عمران خان کی قبائلی علاقوں پر لکھی کتاب “غیرت مند مسلمان” لکھنے میں مدد کی تھی۔

دوست محمد محسود کو 2016 میں  پی ٹی آئی فاٹا کا چیف آرگنائزر بھی بنایا گیا تھا، انہوں نے 2013 اور 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے  ٹکٹ پر جنوبی وزیرستان سے الیکشن میں حصہ بھی لیا تھا۔

 
 

دوست محمد محسود کمشنر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں جب کہ ان کے بیٹے ریاض محسود اس وقت ہزارہ ڈویژن کے کمشنر ہیں۔