گوجرانوالہ میں دھند کے باعث پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق کی گاڑی کو حادثہ

01:17 PM, 14 Feb, 2021

گوجرانوالہ: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی گاڑی گوجرانوالہ میں حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔ یہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابرار الحق اپنی فیملی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ گوجرانوالہ کے قریب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔

خبریں ہیں کہ اس حادثے میں ابرار الحق اور ان کی فیملی کے دیگر ارکان زخمی ہونے سے محفوظ رہے تاہم ان کے بھتیجے کو چوٹ آئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور ابرار الحق کے بھتیجے کو موقع پر طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال پہنچایا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق کے بھتیجے کا علاج معالجہ جاری ہے تاہم ان کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

خیال رہے کہ صوبہ پنجاب کے مختلف علاقے ان دنوں شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔ اسی کے پیش نظر موٹروے کو روزانہ مختلف مقامات سے بند کرکے شہریوں کو سفر سے اجتناب کی ہدایات کی جاتی ہیں تاکہ وہ حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔

مزیدخبریں