پاکستان میں عالمی وبا سے مزید 31 افراد انتقال کر گئے

12:26 PM, 14 Feb, 2021

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کے وار جاری ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران مزید 31 افراد اس موذی مرض کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 1 ہزار 404 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری ڈیٹا میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں عالمی وبا کی تشخیص کیلئے 34 ہزار 475 ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ وبائی مرض کے مثبت ہونے کی شرح تین اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔

اموات میں حالیہ اضافے سے ملک بھر میں عالمی وبا سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 307 وہ گئی ہے جبکہ کیسوں کی تعداد پانچ لاکھ 63 ہزار 29 تک پہنچ چکی ہے۔ اس وقت پاکستان میں اس مرض میں مبتلا ایکٹو کیسز کی تعداد 25 ہزار 635 ہو چکی ہے۔

مختلف ہسپتالوں سے حاصل کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز زیر علاج ایک ہزار 387 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا تھا جو صحت یاب ہو چکے تھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ڈیٹا میں کہا گیا ہے کہ اب تک اسلام آباد میں 485 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ وبائی مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 12 ہزار 590 ہو چکی ہے۔

گلگت بلتستان میں اب تک 10، خیبر پختونخوا میں 1991، آزاد کشمیر میں 281، پنجاب میں 5037، بلوچستان میں 199 اور سندھ میں 4212 لوگوں کی اموات سامنے آ چکی ہے۔

اعدادشمار کے مطابق گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4940، خیبر پختونخوا میں 69778، آزاد کشمیر میں 281، پنجاب میں 5037، بلوچستان میں 18929 اور سندھ میں وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 253511 ہتک جا پہنچی ہے۔

مزیدخبریں