اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے کیونکہ ان پر اثاثے چھپانے کا الزام ہے۔
خبریں ہیں کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام اس لئے چونکا ہوئے ہیں کیونکہ آئمہ بیگ نے اپنی بینک ٹرانزیکشن تو کیں لیکن انھیں بظاہر جان بوجھ کر چھپایا تھا۔
ایف بی آر نے فوری طور پر اس چیز کا نوٹس لیتے ہوئے آئمہ بیگ کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ قومی ادارے کی جانب سے آئمہ بیگ سے مبینہ بینک ٹرانزیکشن چھپانے کی وجوہات پوچھی گئی ہیں۔
خبریں ہیں کہ فیڈرل بورڈ ریونیو (ایف بی آر) نے گلوکارہ آئمہ بیگ کو بھیجے گئے نوٹس میں ان سے گزشتہ دو سال کے اثاثوں کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے علاوہ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی گزشتہ سالوں میں ہونی والی بینک ٹرانزیکشنز کی بھی معلومات دیں۔
گلوکارہ آئمہ بیگ کو ایف بی آر کی جانب سے 15 روز کے اندر اندر جواب جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔