اسلام آباد: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ ماہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں اپنے امیدواروں کو میدان میں اتار کر ان کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے اہم پارٹی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں امیدواروں کا فائنل کرکے ان کے ناموں منظور کئے گئے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے صوبہ پنجاب سے ڈاکٹر زرقا، علی ظفر، عون عباس سیف اللہ نیازی اور اعجاز چودھری اکو امیدوار کر دیا ہے۔
صوبہ سندھ کی بات ی جائے تو وہاں سے سیف اللہ ابڑو اور اور فیصل واوڈا، صونہ خیبر پختونخوا سے ڈاکٹر ہمایوں مہمند، دوست محمد، نجیب اللہ خٹک، فیصل سلیم، ذیشان خانزادہ، محسن عزیز، گوردیپ سنگھ، فلک ناز چترالی، ثانیہ نشتر اور شبلی فراز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد سے فوزیہ راشد اور عبدالحفیظ حفیظ شیخ کے نام فائنل کئے گئے ہیں۔
ادھر سینیٹ انتخابات کیلئے بلوچستان سے عبدالقادر سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری اور معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے ظہور آغا کو ترجیح دی گئی ہے۔
فواد چودھری کا اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے بلوچستان کا ٹکٹ عبدالقادر سے واپس لے لیا گیا ہے۔ پارٹی کے فیصلے کے تحت اب اسے ظہور آغاز کو دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان ہمیشہ اپنی جماعت کے کارکنوں کی آواز کو سنتے ہیں۔