'الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات منصفانہ اور آزادنہ کروانے کیلئے پوری طرح تیار'

10:51 AM, 14 Feb, 2021

Read more!

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی ادارہ آئندہ ہونے والے سینیٹ انتخابات کے انعقاد کو منصفانہ اور آزادنہ کروانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بعض سیاستدانوں کی جانب سے غیر ضروری بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان چیزوں سے اجتناب کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ قومی ادارہ اپنے آئینی فرائض کی ادائیگی اور غیر جانبدار حیثیت کو اچھی طرح جانتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب اسے بڑھا کر 15 فروری بروز پیر تک کر دیا ہے تاہم انتخابات کا انعقاد آئندہ ماہ 3 تاریخ ہو ہی ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مقصد امیدواروں کو سہولت مہیا کرنا ہے۔

انہوں نے اہنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نیئر بخاری کے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی کی تاریخ بڑھانے کیلئے 12 فروری کو الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھا تھا جبکہ اس کے اگلے ہی روز سندھ حکومت کی جانب سے بھی ایسی ہی مشکلات بارے بات کی گئی تھی۔

مزیدخبریں