شہباز شریف کی ضمانت نیب کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے:فواد چوہدری

10:15 PM, 14 Feb, 2019

اسلام آباد :فواد چوہدری نے کہا یہ جو ضمانتیں ہو رہی ہیں اس سے پوری قوم مایوس ہے ، شہباز شریف کی ضمانت پر ہم بھی مایوس ہیں ، شہباز شریف کی ضمانت نیب کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ نیب کو دیکھنا چاہیے کہ ضمانتیں کیوں ہو رہی ہیں ،امیر آدمی آزاد اور غریب آدمی جیلوں میں سڑتا رہتا ہے ، شہبازشریف کی ضمانت پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے کب قید تھے وہ اسلام آباد کی سڑکوں پر آزادانہ گھومتے پھڑ رہے تھے ،فواد چوہدری نے کہا ضمانت بے گناہی نہیں ،دستاویزات موجود ہیں ،نیب کو ضمانت کے فیصلے کیخلاف اپیل کرنی چاہیے ،ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی رہائی کی خبر ایک انکشاف ہے ۔

پاکستان نے خارجہ محاذ پر بے پناہ کا میابیاں حاصل کیں ہیں ،سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کیلئے انتہائی منفرد نوعیت کا ہے ،پوری دنیا سے پاکستان میں سرمایہ کاری آ رہی ہے ،سعودی عرب کے لوگوں کو پاکستان میں سیاحت کی سہولیات میسر ہیں ،سعودی لوگوں کیلئے ویزہ کو آسان بنا یا گیا ہے ،سعودی عرب پاکستان میں 8بلین ڈالر کی آئل ریفائنری لگا رہا ہے ،پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک ہے ۔کابینہ اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 6ماہ میں کابینہ کے 26اجلاسوں میں 440فیصلے ہوئے ،گزشتہ حکومتوں میں کابینہ کے اجلاسوں میں تسلسل نہیں تھا۔

سعودی ولی عہد کا دورہ گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے ،پاکستان مسلم امہ کے حوالے سے مثالی کردار ادا کر رہا ہے ،محمد بن سلمان کے دورے میں معاشی معاہدے پر دستخط کیے جائینگے ،فواد چوہدری نے کہا سعودی ولی عہد کا وزیر اعظم عمران خان خود استقبال کرینگے ،مہمان کو 21توپوں کی سلامی بھی دی جائیگی ،معزز مہمان کا فقید المثال استقبال کیا جائیگا ۔عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے احترام میں اضافہ ہو ا ہے ۔

مزیدخبریں