لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل میں اچانک طبعیت خراب ہوگئی ، جناح ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں اچانک طبیعت خرا ب ہوگئی ، جناح ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
دریں اثنا کوٹ لکھپت جیل میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ موٹرویز اور ہیلتھ کارڈ سب ہمارے منصوبے ہیں، موجودہ حکومت ہمارے منصوبے ری لانچ کررہی ہے اور اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نےکہا کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری کی بات چیت میرے دور میں فائنل ہوئی تھی، سعودی امدادی پیکیج ولی عہد نے میرے ساتھ طے کیا تھا البتہ بین الاقوامی معاملات طے ہونے میں وقت لگتا ہے۔