عدالت کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے ، شہباز شریف

06:04 PM, 14 Feb, 2019

لاہور : عدالت کا فیصلہ حق اورسچ کی فتح ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اس نے ایک مرتبہ پھر ہم پرکرم فرمایا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن قومی اسمبلی شہبازشریف نے لاہور ہائیکورٹ کےفیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کا فیصلہ حق اورسچ کی فتح ہے۔اللہ تعالیٰ کے  فضل و کرم سے ایک مرتبہ پھر ہرالزام سے سرخرو ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ والدہ، بڑے بھائی نواز شریف،اپنےخاندان،عوام ، ن لیگ کے ہرکارکن کاشکرگزارہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ تمام لوگوں نےاپنی دعاؤں ، محبتوں میں مجھےیادرکھااورمیری ہمت بندھاتےرہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے وکلا کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں،انہوں نےمحنت اور جذبے سےکیس تیار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب الزام تراشیوں ، سیاسی انتقام کے بادل چھٹ جائینگے۔قوم اس دن کے منتظر ہیں جس دن نواز شریف ایک مرتبہ پھر ان میں ہونگے۔

خیال رہے کہ آج  لاہور ہائیکورٹ میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے شہباز شریف کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

مزیدخبریں