سعودی عرب نے پاکستانی حجاج کے لیے ای ویزا کی سہولت دینے کا عندیہ دے دیا

01:38 PM, 14 Feb, 2019

اسلام آباد: سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کو ای ویزا کی سہولت دینے کا عندیہ دے دیا ہے ۔ جس سے پاکستان عازمین حج و عمرہ کو ویزا انٹرنیٹ سے آن لائن دیا جاسکے گا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جلد ای ویزے کا عمل شروع ہو جائیگا۔

ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا کہناتھا کہ حکومت عازمین حج کو ای ویزا کی فراہمی کے لیے بندوبست کرنے کی کوششیں کر رہی ہے ۔

ڈالر کے حساب سے ہمارا حج دیگر ممالک سے سستا ہے ۔ حج اخراجات میں اضاف کی وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے حج مہنگا لگ رہاہے ۔جبکہ اس بار حجاج کی رہائش گاہیں بھی مہنگی ہوئی ہیں ۔

مکہ میں 2300 ریال جبکہ مدینہ میں 900 ریال میں رہائش گاہیں ملی ہیں ،گزشتہ سال کی نسبت 76000 ہزار کا اضافہ اسی سلسلے میں ہوا ہے ۔ جبکہ دوسرے اخراجات ملا کر اضافہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہوجاتاہے ۔

واضح رہے کہ ای ویزا کی سہولت کے بعد پاکستانی حجاج اور عمرہ زائرین کے ایجنٹ مافیا کو دیئے جانے والے زائد اخراجات سے چھٹکارا مل جائیگا اور سستا ترین پیکج لینے میں آسانی ہوگی ۔
 

مزیدخبریں