دبئی:پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا دھماکے دار آغاز آج سے دبئی میں ہونے جارہا ہے جس کیلئے ٹیمو ں کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب آج ہوگی جس کے بعد ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
ایونٹ میں شامل مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں کی دبئی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، ملتان سلطانز کے شاہد آفریدی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ریلے روسو دبئی پہنچ گئے۔آسٹریلوی لیگ سپنر فواد احمد بھی دبئی پہنچنے والوں میں شامل ہیں جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کریں گے، اسی طرح کراچی کنگز کے کولن انگرام نے بھی دبئی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلیں جائیں گے اور فائنل سمیت آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گی۔متحدہ عرب امارات کے تین شہر دبئی، ابوظہبی اور شارجہ 26 میچز کی میزبانی کریں گے جب کہ فائنل سمیت 5 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور 3 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔