ایشیتا دتا ٹوئنکل کھنہ کے کزن کرن کپاڈیا  کی فلم میں جلوہ گر ہونگی

10:29 PM, 14 Feb, 2018

ممبئی: بالی ووڈ  اداکارہ  ایشیتا دتا نے شادی کے بعد پہلی فلم سائن کر  لی۔

ایشیتا دتا اور اداکار وتسل سیٹھ نے گزشتہ سال نومبر میں شادی کی ہے۔ وہ ٹوئنکل کھنہ کے کزن کرن کپاڈیا  کی فلم میں جلوہ گر ہونگی۔ اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ فلم کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں کیونکہ اس فلم میں وہ ایکشن مناظر کرتے دکھائی دیں گی جو بہت مشکل کردار ہے۔

فلم میں اداکار سنی دیول بھی شامل ہیں،فلم کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا جبکہ فلم کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے۔ فلم  آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں