اپنے کام سے شادی اور اسی سے محبت ہے ، ٹائیگر شروف

10:05 PM, 14 Feb, 2018

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کام سے شادی کر لی ہے اور انہیں اس سے محبت ہے اور کبھی بھی زندگی میں ویلنٹائن ڈے نہیں منایا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹائیگر شروف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی ویلنٹائن ڈے نہیں منایااور ہر کوئی یہ بات جانتا ہے،میں نے اپنے کام سے شادی کر لی ہے اور مجھے اس سے محبت ہے۔
انہوں نے ہدایتکار وکاس بھل کی فلم ”سپر 30 “ کا حصہ بننے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں فلم کا حصہ نہیں ہوں ،انہوں نے فلمساز اور اپنے آئیڈل ریتھک روشن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں