صائمہ اور سید نور نے طلاق کی تردید کر دی

09:34 PM, 14 Feb, 2018

لاہور : اداکارہ صائمہ نے سوشل میڈیا  پر  زیر گردش  ان افواہوں  کی تردید  کی ہے جن میں کہا  گیا ہے  کہ سید نور نے انہیں طلاق دے دی ہے۔

اس بارے میں صائمہ نے کہا کہ مجھے ان افواہوں کا بے حد افسوس ہے جن میں لوگ بلا سوچے سمجھے اس طرح کی گھٹیا باتیں کرکے کے ہماری خوشگوار زندگی میں زہر گھولنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میں اور شاہ جی انتہائی خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور ہمارے درمیان کسی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔

ان  کا مزید  کہنا تھا  کہ اس طرح  کی جھوٹی اور بے بنیاد  خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی  کارروائی ضرروی ہے اور متعلقہ اداروں کو  اس سلسلے میں اقدامات کرنا چاہئیں۔ 

مزیدخبریں