سارہ علی خان کی پہلی فلم ریلیز سے قبل تنازعات کا شکار

09:12 PM, 14 Feb, 2018

ممبئی: سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ مکمل ہونے سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ہے۔

فلم میں سرمایہ لگانے والی کمپنی ’کرج انٹرٹینمنٹ‘ ہدایتکار ابھیشک کپور کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ ’کرج انٹرٹینمنٹ‘ اور ابھیشک کپور میں اختلافات اخراجات معاہدے سے دگنے ہونے پر  پیدا ہوئے۔ فلم میں اب تک 50 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں اور فلم تاحال مکمل نہیں ہوئی ہے۔
فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے اور اسے ریلیز کیے جانے سے قبل ہی تنازعات سامنے آنے کے بعد سارہ علی خان کی فلمی دنیا میں انٹری مشکل میں پڑ گئی ہے، کیوں کہ یہ ان کی پہلی فلم ہے۔

شوٹنگ مکمل نہ ہونے یا اسے ریلیز کرنے میں تاخیر کا سب سے زیادہ نقصان سارہ علی خان کو ہی ہوگا، کیوں کہ کئی فلم پروڈیوسر و ڈائریکٹرز ان کی پہلی فلم کے انتظار میں ہیں۔ 

مزیدخبریں