لودھراں الیکشن کے بعد عمران خان اور پی ٹی آئی کو سوچنا ہوگا:شیخ رشید

08:58 PM, 14 Feb, 2018

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لودھراں الیکشن کے بعد عمران خان اور پی ٹی آئی کو سوچنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابقعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نیو نیوز کے پروگرام نیوز ٹاک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں الیکشن کے بعد عمران خان اور تحریک انصاف کو سوچنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ شہباز شریف کی سیاست نواز شریف کے علاوہ کچھ نہیں ، نواز شریف کو قومی اور عالمی سطح پر ٹکرائو کا سامنا کرنا پڑا ہے، 30 مارچ کے بعد ملکی سیاست میں اہم فیصلے ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لودھراں الیکشن میں ہمارے پاس علی ترین کے علاوہ کوئی چوائس نہیں تھی ، مسلم لیگ ن نے لودھراں میں بہت پیسہ خرچ کیا۔

مزیدخبریں