فلم ”ہندی میڈیم“ کے سیکوئل سے صباءقمر کی چھٹی

07:22 PM, 14 Feb, 2018

ممبئی: بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل سے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی چھٹی ہوگئی، تاہم ان کی جگہ چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان فلم میں نظرا ٓئیں گی۔
بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق 2017 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی کامیاب فلم ’ہندی میڈیم ‘ کے ہدایتکار ساکیت چوہدری نے فلم کی مقبولیت کے بعد دوسرا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا لیکن اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ فلم کے سیکوئل میں عرفان خان کے مد مقابل صبا قمر کے بجائے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی ساراعلی خان کو کاسٹ کیا جائے گا۔فلم پروڈیوسر دنیش وجن نے سیف علی خان کے بزنس پارٹنر ہونے کی وجہ سے دوسرے سیکوئل میں سارا علی خان کو کاسٹ کیا ہے۔
واضح رہے کہ 23 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم ’ہندی میڈیم‘ بہترین کہانی کی وجہ سے باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی جب کہ فلم کا دوسرا سیکوئل اگست 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنے گا۔

مزیدخبریں