کوپن ہیگن: ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوئم کے فراننسیسی نژاد خاوند شہزادہ ہنرک انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 83 تھی ۔
شاہی محل کے مطابق شہزادہ ہنرک فریڈنز بورگ محل میں انتقال کرگئے اور محل کوپن ہیگن کے شمال میں40 کلومیٹر دور واقع ہے۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ اور ان کے دو بیٹےبھی موجود تھے۔
شاہی محل نے گزشتہ روز انتباہ جاری کیا تھا کہ شہزادہ ہنرک، جو پھیپھڑے کی انفیکشن کے باعث 28 جنوری کو ہسپتال میں داخل تھے، اپنے آخری ایام گزارنے کے لیے گھر واپس آئےتھے۔