ایشوریا رائےبچن کا فلم ”فینی خان‘ ‘میں کردار سامنے آ گیا

ایشوریا رائےبچن کا فلم ”فینی خان‘ ‘میں کردار سامنے آ گیا

ممبئی: بالی ووڈ فلم ’فینی خان‘ میں مایہ ناز اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق فلم ’فینی خان‘ میں ایشوریا رائے بچن کے کردار کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئرکی گئی جس نے ایک بار پھر سب کو دیوانہ کردیا ہے۔مداحوں کی جانب سے ایشوریا کی پہلی جھلک کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابقہ حسینہ عالم بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔



ایشوریا کردار میں خوبصورت نظر آنے کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتی ہیں اور اسی لیے انہوں نے مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں۔فلم میں وہ اداکارہ اور گلوکارہ کے کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم عید پر ان کے سابقہ قریبی دوست سلمان خان کی ’ریس 3‘ کے ساتھ نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے۔ فلم کی شوٹنگ بھی زور و شور سے جاری ہے اور اس فلم میں ان کے ساتھ انیل کپور بھی جلوہ گر ہوں گے۔