وزارت داخلہ نیب کے خط پر عملدرآمد کرے یا پھر شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالے

06:01 PM, 14 Feb, 2018

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نیب کے خط پر عملدرآمد کرتے ہوئے نواز شریف ، مریم نواز ، کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالے یا پھر شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکال دے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزارت داخلہ کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ نیب کے خط پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرے۔

انھوں نے کہا کہ وزارت داخلہ سب کے ساتھ قانون کے مطابق عمل کرے ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ نواز شریف میثاق جمہوریت معاہدے میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے ، نواز شریف نے میمو سکینڈل میں میثاق جمہوریت کا مذاق اڑایا ہے۔

مزیدخبریں